لیکسن گٹن ۔سابق عالمی نمبرایک خاتون ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز نے ٹاپ سیڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں وکٹوریہ آذارینکا کو راست سٹوں میں شکست دے دی۔ کھیلے گئے میچ میں سات بارکی گرانڈ سلام فاتح امریکی کھلاڑی نے آزارینکا کو80 منٹ میں 6-3،6-2 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ازارینکا کے خلاف اپنی چھٹی فتح ریکارڈ کرلی ۔ آزارینکا صرف دو مرتبہ امریکی کھلاڑی کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ وینس کے پاس اب مدمقابل23 بار گرانڈ سلام فاتح اپنی بہن سرینا ہوں گی۔ سرینا نے تین سیٹوں کے میچ میں امریکی بنارڈا پیرا کو 4-6، 6-4، 6-2 سے شکست دی۔اس طرح امریکہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اورسابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا فاتحانہ آغازکر دیا جبکہ امریکہ کی سلونی اسٹیفنز ابتدائی راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ پولینڈ کی مگڈا لنٹیٹ اور ان کی امریکی جوڑی دار جیسکا پیگولا ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی ٹینس اسٹار جینیفر بریڈی اور ان کی بیلاروسی جوڑی دار آرینا سبالینکا پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی ابتدائی راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد باہر ہوگئیں۔