ولیمسن پاکستان کیخلاف میچ کیلئے فٹ

   

دبئی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن جو چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے خلاف اپنا آخری میچ نہیں کھیل سکے تھے ، اب پہلے سے بہتر ہیں اور پاکستان کے خلاف اپنا ورلڈ کپ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ولیمسن کو عضلات میں جکڑن کی پریشانی ہے لیکن وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تکلیف ہلکی موچ ہے لیکن وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔سن رائزرس پہلے ہی آئی پی ایل سے باہر ہوگئی تھی اس لئے کین ولیمسن نے احتیاط کے طور پر آخری میچ کھیلنا مناسب نہیں سمجھا۔