ولیمسن کی واپسی میں تاخیر ممکن: بائیلیس

   

چینائی ۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ہیڈ کوچ ٹریوور بائیلیس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کین ولیمسن جو کہ سن رائزرس حیدرآباد کے کے کے آر کے خلاف ابتدائی مقابلوں میںشرکت نہیں کر پائے تھے اور انہیں مقابلے کے لئے مکمل فٹ ہونے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ نمبر چار پر بیٹنگ کرتے ہوئے ولیمسن نے گزشتہ سیزن کے دوران 11 اننگز میں 317 رنز اسکور کئے تھے۔ ولمسن کی واپسی کے ضمن میں بائیلیس نے کہا کہ جانی بیرسٹو نے پہلے مقابلے میں نمبر چار پر بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم ولیمسن کی آمد کے بعد بیرسٹو کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔