ولیم اور کیٹ کی اْردن کے ولی عہد کی شادی میں شرکت

   

عمان : اْردن کے ولی عہد ایک ممتاز سعودی خاندان کی بیٹی رجوہ السیف سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔اس شاہی شادی کی تقریب میں دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کے افراد اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بھی اردن کی اس شاہی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں شرکت کی ایک ویڈیو برطانوی شاہی خاندان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوم اور ملکہ رانیہ کو ولیم اور کیٹ کا استقبال کرتے دکھایا گیا ہے۔