ولیم اور ہیری ڈیانا سے کیا وعدہ نہیںنبھارہے

   

Ferty9 Clinic

لندن : برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی وفات سے قبل ان سے کیے گئے ایک وعدے کو توڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔بیں الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسیس آف ویلز کے ایک دوست نے انکشاف کیا کہ شہزادی ڈیانا نے 1997 میں المناک کار حادثے میں اپنی زندگی گنوانے سے پہلے ، اپنے بچوں ولیم اور ہیری سے ایک وعدہ لیا تھا کہ وہ دونوں اپنی باقی کی زندگی میں ایک دوسرے کے بہترین دوست بن کر رہیں گے۔سیمون سیمنس جوکہ شہزادی ڈیانا کے قابل بھروسہ دوست اورماہرِ نفسیات تھے ، ان کی بات کو شاہی مبصر رابرٹ لیسی نے اپنی کتاب’’ آف برادرز ‘‘کے تازہ ترین ایڈیشن میں لکھاہے۔