حیدرآباد: نوجوان سماجی کارکن ولی رحمانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فیس بک اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ عوام کو یہ بات بتائی ۔ ولی رحمانی نے اپنے مسیج میں یہ کہا ہے کہ وہ کورونا پازیٹیو ثابت ہوئے ہیں اور خود کو مکمل طور پر آئسولیٹ کرچکے ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ ولی رحمانی ایک نوجوان سماجی کارکن اور یو ٹیوب پر اہم عنوانات پر شعور بیداری کے بیانات بھی دیتے ہیں۔
