ومبلڈن: سنر اور جوکووچ ایک ڈرا میں شامل

   

لندن، 27 جون (آئی اے این ایس) ومبلڈن چمپئن شپ 2025 کے لیے قرعہ اندازی جمعہ کو مکمل ہوگئی، جس میں عالمی نمبر ایک یانک سنر اور سات مرتبہ کے چمپئن نوواک جوکووچ کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، جس سے ممکنہ سیمی فائنل مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ سنر اپنی مہم کا آغاز اپنے ہم وطن لوکا ناردی کے خلاف کریں گے۔جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی جیک ڈریپرسے مقابلہ کرنے کا امکان ہے، جو ارجنٹینا کے سباسٹین بایز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ فرنچ اوپن سیمی فائنل میں سنر نے جوکووچ کو شکست دی تھی۔ڈرا کے دوسرے حصے میں، دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز اپنے پہلے میچ میں 38 سالہ فابیو فوگنینی کے خلاف کھیلیں گے۔ الکارازاس وقت اپنے کیریئر کی سب سے طویل 18 میچز کی جیت کے سلسلے پر ہیں۔ ممکنہ طور پرکوارٹر فائنل میں آٹھویں سیڈ ہولگر رونے سے ان کا سامنا ہو سکتا ہے۔