ومبلڈن ویمن ٹائٹل پہلی مرتبہ غیر معروف کھلاڑی نے جیت لیا

   

لندن:ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ویمن ٹائٹل مقابلہ تاریخ میں پہلی بار ان سیڈڈ یعنی غیر معروف کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا نے جیت لیا۔لندن میں جاری و مبلڈن ٹینس کے ویمن فائنل میں تیونس کی انس جابر اور ان سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا آمنے سامنے تھیں۔فائنل میں بھی وونڈروسووا نے تجربہ کار کھلاڑی کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کی۔وونڈروسووا کی جیت کا اسکور 4-6 اور 4-6 رہا، وونڈروسووا ومبلڈن کی ویمن ایونٹ کی تاریخ میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی ان سیڈڈ پلیئر ہیں۔دوسری جانب انس جابر مسلسل دوسرے برس فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹائٹل نہ جیت سکیں، فائنل کے اختتام پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انعامات تقسیم کیے۔