لندن: باوقار ٹینس ٹورنمنٹ ومبلڈن کا یکم جولائی بروز پیر کو آغاز ہورہا ہے۔ آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن کے بعد ومبلڈن سال کا تیسرا گرانڈ سلام ٹورنمنٹ ہے جو پہلی بار 1877 ء میں کھیلا گیا تھا۔ چوتھا و آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن ہوتا ہے۔ کارلوس الکاراز اور مارکیتا وندروسووا ترتیب وار ڈیفنڈنگ مینس اور ویمنس چمپینس ہیں اور اپنے خطاب کا دفاع کریں گے۔