ومشی چند ریڈی کو اے آئی سی سی میں اہم ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/26اکٹوبر، ( سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے اے آئی سی سی سکریٹری ومشی چند ریڈی کو اہم ذمہ داری دی ہے۔ سابق رکن اسمبلی ومشی چند ریڈی ان دنوں اے آئی سی سی سکریٹری کی حیثیت سے مہاراشٹرا میں پارٹی اُمور کے انچارج ہیں۔ سونیا گاندھی نے انہیں مہاراشٹرا کی ذمہ داری سے سبکدوش کرتے ہوئے جنرل سکریٹری اے آئی سی سی تنظیمی امور کے سی وینو گوپال کے معاون کی حیثیت سے سکریٹری اے آئی سی سی مقرر کیا ہے۔ کے سی وینو گوپال کانگریس کے تنظیمی اُمور کی اہم ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں اور نئے تقرر کے بعد ومشی چند ریڈی ان کے معاون ہوں گے۔ ر