شملہ، 23 مئی (یواین آئی) ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے ہماچل پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف انجینئر اور جنرل مینیجر ومل نیگی کی پراسرار حالات میں ہونے والی موت کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے کرانے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے ومل نیگی کی اہلیہ کیرن نیگی کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کو قبول کرنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ درخواست میں ریاستی پولیس پر معاملے کو چھپانے کے شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔ جسٹس اجے موہن گوئل کی سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے شملہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو گاندھی کی قیادت میں قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے تفتیش کے طریقہ کار پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ عدالت نے ومل نیگی کی اہلیہ کیرن نیگی کی طرف سے دائر رٹ درخواست کو قبول کرنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ درخواست میں ریاستی پولیس پر معاملے کو چھپانے کے شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔ جسٹس اجے موہن گوئل کی سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے شملہ کے ایس پی سنجیو گاندھی کی قیادت میں قائم ایس آئی ٹی کے تفتیش کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا۔