نئی دہلی ، 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ہندوستان پہلی تیزرفتار ٹرین ’وندے بھارت اکسپریس‘ کو جھنڈی دکھائے جانے کے ایک روز بعد آج ہفتہ کو دو مرتبہ کچھ پریشانی کا شکار ہوگئی جبکہ وہ وارانسی سے دہلی کو واپس ہورہی تھی، حکام نے یہ بات کہی۔ پہلا واقعہ اترپردیش میں ٹنڈلا جنکشن سے تقریباً 15 کیلومیٹر دور پیش آیا جسے عہدیداروں نے ’’پہیے پھسل جانے‘‘ کا کیس قرار دیا۔ ریلوے ترجمان سمیتا واٹس شرما نے کہا کہ یہ خلل ظاہر طور پر رات کے وقت کوئی جانور ٹرین کی زد میں آجانے سے ہوئی۔ یہ ٹرین 40 منٹ بعد دوبارہ ہتھراس جنکشن میں بریک ڈاؤن سے دوچار ہوئی۔