نئی دہلی، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے شروع کئے گئے ‘وندے بھارت مشن’ کے دوسرے مرحلے میں 12 مزید ممالک کو شامل کرتے ہوئے اس کی مدت 13 جون تک کر دی ہے ۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اس مشن کے دوسرے مرحلے میں فن لینڈ، جنوبی کوریا، بیلجئیم، نیوزی لینڈ، ہالینڈ، کینیا، ماریشس، اسپین، میانمار، مالدیپ، مصر اور سری لنکا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ان ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو بھی اب وطن لانے کے لئے پروازوں کا انتظام کیا جارہاہے ۔