ونستھلی پورم سب انسپکٹر معطل

   

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے ونستھلی پورم سب انسپکٹر وشنو وردھن ریڈی کو معطل کرنے کے احکام جاری کئے ۔ سیول معاملہ میں ان کی مداخلت اور مشتبہ کارروائی پر یہ اقدام کیا گیا ۔ سب انسپکٹر نے حال ہی میں 5 کروڑ لاگتی ایک اراضی کے تصفیہ میں متنازعہ طور پر مداخلت کی تھی ۔ اس نے مبینہ طور پر اراضی کے مالک پر دباؤ ڈالتے ہوئے تنازعہ کی یکسوئی کیلئے زور دیا تھا ۔ کمشنر نے انسپکٹر کو چارج میمو بھی جاری کیا ہے ۔