ونستھلی پورم میں سڑک حادثہ ،بھائی اور سرکاری ٹیچر بہن ہلاک

   

حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں بھائی ، بہن ہلاک ہوگئے۔ دودھ کے ایک ٹینکر کا بریک فیل ہوجانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ اس خوفناک حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائی بہن 47 سالہ سریش کمار اور اس کی بہن 45 سالہ وجئے لکشمی موٹر سیکل پر سوار تھے جیسے ہی ان کی موٹر سیکل ششما چوراہا پہنچی چوراہے پر لال سگنل کو دیکھ کر وہ ٹھہر گئے اس دوران ایک تیز رفتار ٹینکر نے انہیں روند دیا جس کا بریک فیل ہوجانے کی اطلاع ہے۔ ہیرٹیج کمپنی کے اس ٹینکر کے سبب بھائی اور بہن ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور موٹر سیکل سوار مرلی موہن نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔