ونستھلی پورم میں 8 کنٹیمنٹ زونس کا قیام

   

حیدرآباد۔ 3؍ مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے حکام نے شہر کے مضافاتی علاقہ ونستھلی پورم میںتین خاندانوں کے 9 ارکان کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد 8 کنٹینمنٹ زون قائم کئے ہیں ۔ حڈی سائی نگر ‘ سشما سائی نگر ‘ کملا نگر ‘ رعیتوں بازار ‘ صاحب نگر روڈ ‘ اے بی کالونی ‘ ایس کے ڈی نگر مرحلہ I اور سچیوالیہ نگر ان میں شامل ہیں ۔ حکام نے 169 خاندانوں کو گھر میں ہی کورنٹائن میں رکھا ہے ۔ ٹریفک کی آمد و رفت پیر کی صبح تمام علاقوں میں محدود کر دی گئی ہے ۔ مشتبہ علاقوں میں سخت ترین قواعد نافد کئے جائیں گے ۔ ایل بی نگر رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی نے کہا کہ رعیتو بازار کے علاوہ فروٹ مارکٹ اور دیگر بازار بند رہیں گے ۔ انہوں نے کنٹینمنٹ زون کے ساکنان سے اپیل کی ہے کہ حکام سے تعاون کریں ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ اطراف کے علاقوں میں بھی جراثیم کش ادویات چھڑکاو کیا جا رہا ہے ۔