ونشاج ، پریتی اور 4 دیگر فائنل میں داخل

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی طالب علم ونشاج اور پریتی نے جمعرات کو دبئی میں اے ایس بی سی ایشین یوتھ اینڈ جونیئر باکسنگ چمپئن شپ میں چار دیگر ہم وطنوں کھلاڑیوں کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔ یہاں موصولہ معلومات کے مطابق وشال (80 کلوگرام) ، پریتی دہیہ (60 کلوگرام) ، سمرن ورما (52 کلوگرام) ، اور سنیہا کماری (66 کلوگرام) دوسرے ہندوستانی باکسر تھے جنہوں نے اپنے متعلقہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کو دن کا بہترین آغاز دیتے ہوئے ونشاج نے رن کے فریدی ابولفازل کے خلاف شاندار مظاہرہ کیا ۔