ونود دواکو 15جولائی تک راحت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے وطن سے غداری کے معاملے میں سینئر صحافی ونود دوا کی گرفتاری پر حکم امتناع میں 15 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ہماچل پردیش پولیس کو مہر بند لفافے میں اب تک کی گئی تحقیقات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس ادے امیش للت، جسٹس ایم ایم شانتن گودر اور جسٹس ونیت سرن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ونود دوا کو پولیس کے ضمنی سوالنامے کا جواب دینے سے منع کیا۔