حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ونود کمار یادو انڈین ریلوے سرویس آف الکٹریکل انجینئرس نے چیرمین ریلوے بورڈ ( وزارت ریلوے ) اور قائم مقام پرنسپل سکریٹری برائے حکومت کی حیثیت سے آج ریل نیلائم میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ نئی دہلی روانہ ہونے سے قبل انہوں نے یہ جائزہ لیا اور اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے بورڈ کے نئے چیرمین کی حیثیت سے وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ وزیر ریلوے پوئس گوکل نے خاص شعبوں پر توجہ دی ہے جس میں انڈین ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔۔