واشنگٹن۔ 23؍فروری ( ایجنسیز )امریکی اسپیڈ اسکیٹر میا مانگانلو نے 2026ء ونٹر اولمپکس میں کانسہ کا میڈل جیت لیا۔ وہ امریکہ کی اسپیڈ اسکیٹنگ میں میڈل لینے والی سب سے بڑی عمر کی خاتون بن گئیں۔ یہ میڈل 36 سالہ مانگانلو کیلئے تین اولمپکس میں حصہ لینے کے بعد انفرادی طور پر پہلا میڈل ہے۔ میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ بہترین اختتام ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اس لمحے کا خواب دیکھا تھا۔نیدرلینڈز نے ماس اسٹارٹ ریسز میں کامیابی حاصل کی جہاں مردوں کی ریس میں جورٹ نے گولڈ میڈل جیتا۔