ونٹر شیڈول :انڈیگو اور اسپائس جیٹ کی پروازیں بڑھیں گی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی) اس سال ونٹر شیڈول میں انڈیگو اور اسپائس جیٹ سمیت تقریباً سبھی ایئر لائن کمپنیوں کی پروازوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں بڑھے گی، جبکہ ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کی کم پروازیں دستیاب ہوں گی۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ 26اکتوبر سے شروع ہونے والے ونٹر شیڈول میں ملک کے 126 ہوائی اڈوں سے ہر ہفتے جملہ26,495 پروازیں روانہ ہوں گی۔ یہ پچھلے سال کے ونٹر شیڈول (25,007پروازیں) کے مقابلے میں 5.95فیصد اور اس سال کے سمر شیڈول (25,610پروازیں) کے مقابلے میں 3.46فیصد زیادہ ہے ۔ونٹر شیڈول 26 اکتوبر سے 28 مارچ تک جاری رہے گا۔