ونپرتی ضلع آل انڈیا سنی علماء و مشائخ بورڈ کا انتخاب حضرت سید مقبول صدر منتخب کیا

   

ونپرتی: پبرمنڈل سوگوارشریف درگاہ کے احاطے میںونپرتی ضلع آل انڈیاسنی علماء و مشائخ بورڈکااہم اجلاس ہوا۔جس میں ونپرتی ضلع کمیٹی کاانتخاب بلامقابلہ انتخاب عمل میںآیا۔ صدرکے طورپرسوگواردرگاہ کے سجاد نشین حضرت سیدمقبول پاشاہ کومنتخب کیا گیا۔نائب صدرونپرتی کے بابومیاں،جنرل سیکرٹری ونپرتی کے محمد محسن،جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر آتماکور سے محمد غیاث الدین اشرفی،کوضلع کمیٹی آل انڈیا سنی علماء ومشائخ بورڈکاانتخاب عمل آیا۔ ریاستی اراکین مولانا محمد صادق،محمد افتخار سبحانی، کی موجودگی میں انتخاب کیا گیا اس موقع پر مسلم مسائل، مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور سیاسی طورپر مسلم ترقی ، مسلکی اختلاف ختم کرتے ہوئے مسلمانوں میں اتحاد اور اوقافی جائدادوں کا تحفظ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس موقع پر محمد افسر، محمد ارشاد، پبیر کواپشین ممبر عبدالستار، گوپال پیٹ کواپشین ممبر محمد متین، بی جے پی قائد عبدالکریم، محمد محمود اور دیگر موجود تھے۔