ونپرتی۔/30 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر زراعت سی نرنجن ریڈی کی نگرانی میں ونپرتی نومنتخب بلدیہ چیرمین گٹو یادو ، وائس چیرمین وی سریدھر اور ٹی آر ایس پارٹی کے تمام کونسلروں نے وزیر محکمہ میونسپل ٹی آر ایس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کے تارک راماراؤ سے تلنگانہ بھون حیدرآباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بلدیہ چیرمین گٹو یادو نے وزیر میونسپل سے اپیل کی کہ ونپرتی کی ترقی کیلئے ان کا تعاون بہت ہی ہم ہے اور آپ کے بھرپور تعاون سے ونپرتی بلدیہ کو سرسبز شاداب بنایا جائے گا۔ کے ٹی آر سے ملاقات کرنے والوں میں کرشنیا، پدما شیکھر، بی کرشنا، الیکھیا، چندرا کلا، راگھویندر، نزہت النساء بیگم، محمد عبدالصمد، نکا راملو، بھونیشوری، ابھیلاش، محمد عارف پاشاہ، محمد عبدالقادر کے علاوہ دیگر شامل تھے۔