ونپرتی : آج مستقر میونسپل آفیس ونپرتی میں مسلم اقلیتی قائدین جامع مسجد کمیٹی معتمد افضل الدین،ونپرتی حج کمیٹی معتمد محمد منیر الدین ،کونسلر محمد صمد،اسٹار رحیم، ٹی آر یس مینارٹی ٹاون صدر ضہیب حسین نے میونسپل کمشنر وکرماسنہا ریڈی کو عید الضحٰی کے پیش نظر عید گاہ اور مساجد کے اطراف صاف صفائی کے انتظامات کرنے علاوہ اس کے گاندھی چوک سے عید گاہ تک مصلیان کی سہولت کے لئے خستہ سڑک کی تعمیر کے لئے یاداشت پیش کی منسپل کمشنر نے تیقن دیا کہ انتظامات کے لیے خصوصی توجہ دی جائے گی اس موقع پر دیگر اقلیتی قائدین موجود تھے۔