ونپرتی میں آج کے سی آر کا انتخابی جلسہ

   

ونپرتی /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 2018 انتخابات میں چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے اور بذات خود کئی وعدے کئے تھے اور ان تمام وعدوں کو پورا کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی ونپرتی کو سرسبز و شاداب بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت سی نرنجن ریڈی نے کیا ۔ آج ونپرتی کے پالی ٹیکنک کالج گراؤنڈ میں کل منعقد شدنی چیف منسٹر کے سی آر کے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ونپرتی میں منعقدہ کے سی آر کے جلسہ عام کو کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب کریں ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین گٹو یادو ، کونسلر ناگا ، ڈی ایس پی آنند ریڈی، سی آئی وسیکور راؤ ، سرینواس ریڈی ، رتنم کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔