ونپرتی میں اسکولوں کی صفائی کا جائزہ، کلکٹر یاسمین باشاہ کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

ونپرتی۔ یکم ستمبر سے آغاز ہونے والے تمام سرکاری و خانگی اسکولوں کی جلد از جلد صفائی و سنیٹائز کرنے کی ونپرتی ضلع کلکٹر یاسمین باشاہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ آج کے جی بی وی اسکول کا ضلع کلکٹر نے معائنہ کیا۔ یکم ستمبر سے قبل تمام اسکول کی بلڈنگ اور بیت الخلاء اور طعام خانہ میں مکمل صفائی کرنے کی ہدایت دی۔ شہروں کے تمام اسکولوں کی صفائی کی ذمہ داری میونسپل عہدیداروں کی ہے۔ اسکول کو آنے والے ہر طالب علم کو ماسک لگانا لازمی قرار دیا اور سماجی فاصلہ کے ساتھ سنیٹائزر کا استعمال کرنے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر کلکٹر کے ہمراہ ی آئی او رویندر، میونسپل کمشنر مہیشور ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔