ونپرتی میں بی آر ایس کو زبردست دھکہ

   

بلدیہ کے 8 کونسلرس کی کانگریس پارٹی میں شمولیت

ونپرتی /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی بھارتیہ راشٹریہ سمیتی کو اس وقت بڑا دھکہ لگا۔ جن کے 8 کونسلروں نے پارٹی سے مستعفی ہوکر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ بی آر ایس پارٹی میں دو گروپ ہونے سے بعض ناراض کونسلرس پارٹی سے مستعفی ہوگئے ۔ سابقہ وزیر نرنجن ریڈی اور چندرا شیکھر راؤ نے آخری وقت تک ان کو سمجھانے کی کوشش کی ۔ لیکن وہ پارٹی کو اپنا استعفی پیش کیا ۔ اس موقع پر مستعفی کونسلروں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی میں کسی کونسلر اور قائد کی کوئی عزت نہیں ہے ۔ اس لئے پارٹی میں جاری یکطرفہ فیصلوں سے تنگ آکر آج پارٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں ۔ بعد ازاں 8 کونسلروں نے ونپرتی ایم ایل اے میگا ریڈی اور ناگرکرنول پارلیمنٹ امیدوار ملوروی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ کانگریس پارٹی قائدین نے ان کو پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا ۔