ونپرتی.۔ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ نے کہا کہ 2جون تلنگانہ یوم تاسیس کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ضلع جدید کلکٹریٹ دفتر میں8.55 بجے صبح پرچم کشائی کی جائے گی،اور ریاستی وزیر کا ریاست تلنگانہ کے متعلق خصوصی خطاب ہوگا شام 6بجے تلنگانہ کے متعلق مشاعرہ منعقد ہے جس میں شعراء شرکت کرتے ہوئے شاعری میں ریاستی تلنگانہ کی تاریخ وقربانیو کے متعلق اپنے اظہار خیال پیش کرینگے ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ اس تقریب کو شاندار طریقے سے انتظامات کئے جائیں۔