حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے تعلیمی سال 2022-23 ء سے ونپرتی میں جے این ٹی یو انجنیئرنگ کالج کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ سکریٹری اعلیٰ تعلیم سندیپ کمار سلطانیہ نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے متحدہ محبوب نگر ضلع میں انجنیئرنگ کالج کے قیام کی سفارش کی ۔ وائس چانسلر آر جی یو کے ٹی نے کالج کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل دی جس نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ونپرتی میں کالج کے قیام کی سفارش کی ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر ونپرتی میں جے این ٹی یو انجنیئرنگ کالج کے قیام کی منظوری دی ہے۔ تعلیمی سال 2022-23 ء سے کالج کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ ر