ونپرتی /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آپ تمام کو یاد رہے کہ کرونا وائرس آج ہمارا جینا دوبھر کردیا ہے اس لیے ملک میں 21 دنوں تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جس میں محکمہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو عوام کی جانب سے سہرا جارہا ہے خود کی جان کودائو پر لگاتے ہوئے رات دن عوامی صحت کے لیے کوششیں کی جاری ہیں ۔اس کی مثال ونپرتی ضلع ایس پی اپوروپا راؤ کے احکامات پر ونپرتی سی آئی سوریہ نائیک کی نگرانی میں ونپرتی مستقر پر 21 دنوں تک لاک ڈاؤن کا اعلان ہورہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ عوام کو وائرس سے حفاظت کے لیے ہدایات تدابیر بھی بتائی جارہی ہیں اور اشیاء ضروری خریداری کے لیے پہونچنے والے عوام کے لیے ایک ایک میٹر کا فاصلہ رکھنے کے لیے چونے سے ڈبے بناکر اس میں کھڑے ہو کر فاصلہ طے کرتے ہوئے خریداری کریں ۔تاجرینسے کل میٹینگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ بھی گاہکوں سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھ اور زیادہ سے زیادہ آن لائن ٹرانسیکشن کریں، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے بے ضرورت نہیں آئیں۔ آگر کوئی ایمرجنسی ہوتو 100نمبر کو فون کریں سی آئی سوریہ نائیک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہ کر خود کی گھروں والوں، اور دیش کے انسانوں کی جان بچانے والے ہوں گے۔محکمہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوام محکمہ پولیس کا اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔