ونپرتی /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ونپرتی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوکانیں کھول نے پر قانونی کاروائی کی گئی اور قانون (این ڈی ایم اے) 188 ایکٹ 2005 کے مطابق کیس درج کیا جائے گا جس میں آج 21 دوکانیں کھول نے پر کاروائی کی گئی سی آئی سوریہ نائیک نے کہا کہ قانونی کاروائی کرنے کے باوجود دوکان داروں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے حکومت کی جانب سے اشیاء ضروری ہی کے دوکانیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جو وقت دیا گیا ہے اسی میں کھول نے کی اجازت دی گئی لیکن بے ضرورت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوکانیں کھول نے پر سخت کاروائی کی جائے گی اور اس کے لیے ایک ٹیم ترتیب دے دیا گیا ہے جو بلا اجازت دوکانیں کھول نے پر سخت کاروائی کی جا? گی اور ٹیم ہی پٹرولینگ بھی کریں گے اس موقع پر ٹاؤن ایس آئی وینکٹش گوڑ، رورل ایس آئی شیخ شفیع موجود تھے۔