ونپرتی میں میڈیکل طالبہ سرپنچ منتخب ، ایک اور طالبہ کا بلدی انتخابات میں مقابلہ کا عزم

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ونپرتی ضلع کے پبیر منڈل میں ایک میڈیکل کی طالب علم عوامی خدمت کے لیے آگے آئی ہیں ۔ نکیتا نامی ایم بی بی ایس کی طالبہ نے حالیہ پنچایت انتخابات میں ایٹی گڈہ شاکھاپورم کے سرپنچ کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ اب ایک اور میڈیکل کی ایک اور طالبہ بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتری ہے ۔ پوترا نامی میڈیکل کی طالبہ نے جمعہ کو پبیر میونسپلٹی میں کونسلر کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی ۔ پوترا نے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے وارڈ نمبر 4 سے پرچہ نامزدگی داخل کیا جو ایس سی خواتین کے لیے مختص ہے ۔ پوترا ونپرتی گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں زیر تعلیم ہے ۔ پوترا نے کہا کہ انہیں سیاست میں پہلے سے ہی دلچسی تھی آج ان کی خواہش پوری ہورہی ہے اور اس بنیاد پر وہ کاغذات نامزدگی داخل کیا ۔ انہوں نے سابق وزیر نرنجن ریڈی کا پارٹی ٹکٹ کو حتمی شکل دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنی میڈیکل تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے تعلیم مکمل کریں گی ۔ انہیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم ہوگا اور وہ مقامی مسائل کو حل کرنے میں توجہ مرکوز کریں گی ۔۔ ش