ونپرتی میں گروپ I امتحانات کے انتظامات مکمل

   


ضلع میں 4343 امیدواروں کیلئے 16 امتحانی مراکز : کلکٹر
ونپرتی /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس ماہ کی 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ٹی ایس پی ایس سی گروپ-1 کے ابتدائی امتحانات کے انعقاد کیلئے مناسب انتظامات کریں ۔ آج ضلع کلکٹر یاسمین باشاہ کلکٹریٹ دفترونپرتی میں منعقد پریس کانفرنس میں خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 16امتحانی مرکز قائم کیے گیے ہیں۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ ویب سائٹhttps://www.tspsc.gov.in کے ذریعے اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کریں اور ہدایات پر احتیاط سے عمل کریں گروپ-1 کا ابتدائی امتحان 16 اکتوبر کو ہوگا انہوں نے کہا کہ امتحان صبح 10:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک لیا جائے گا اور امیدوار 2 گھنٹے پہلے (8:30 بجے) امتحانی مراکز پہنچ جائیں انہوں نے کہا کہ گروپ 1 میں پہلی بار بائیو میٹرک ہوگا اور امیدوار وقت پر امتحانی مراکز پہنچ جائیں انہوں نے کہا کہ صبح 10.15 بجے کے بعد امتحانی مراکز کے دروازے بند کر دیے جائیں گے اور کسی کو بھی امتحانی مرکز کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی امیدوار اپنے ہال ٹکٹ کے ساتھ ایک آئی ڈی اصل کارڈ آدھار ، پیان کارڈ ، ووٹر آئی ڈی ، ملازم کی شناخت ،ڈرائیونگ لائسنس ، پاسپورٹ ،لانے کا مشورہ دیا ہال ٹکٹ پر کوئی تصویر،کی شناخت نہ ہونے کی صورت میں، وہ گزیٹڈ افسر سے تصدیق شدہ پاسپورٹ کی تین تصاویر لائیں اور انہیں امتحانی مرکز میں مقررہ پروفارمیٹ میں جمع کرائیں انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو جوتے پہننے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کے لیے صرف نیلے یا سیاہ بال پوائنٹ پین کی اجازت ہوگی۔ ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ نے کہا کہ گروپ 1 کے ابتدائی امتحان کو منظم طریقے سے کرانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع میں 4,343 امیدوار شرکت کر رہے ہیں، جن کے لیے (16) امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ چیف سپرنٹنڈنٹس، لائزن آفیسرز، اسسٹنٹ لائزن آفیسرز، فلائنگ اسکواڈز، پی ایچ سکرائب، پی ایچ نان اسکرائب مقرر کیے گئے ہیں، تمام چیف سپرنٹنڈنٹ کے کمروں میں سی سی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، اس موقع ایڈشنل کلکٹر وینو گوپال موجود تھے ۔