ونپرتی میں 100 سالہ قدیم قبرستان کی اراضی کے تحفظ کیلئے کامیاب جدوجہد

   

ونپرتی /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ( شب برات کے موقع پر مسلم آرگنائزیشن ( مسلم سنگم) ونپرتی کی قیادت میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے ونپرتی کے سو سالہ قدیم ترین قبرستان میں حاضری دیتے ہوے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی اور وہاں مسلم آگنائزاشن کی جانب سے صاف صفائی اور روشنی کا انتظام کیا گیا واضح رہے کہ یہ قبرستان ونپرتی شہر کے بیچوں بیچ واقع ہے ۔ یہ قبرستان قدیم رہنے سے مسلمانوں کی حاضری نہ دینے پر چند رئیل اسٹیٹ تاجرین قدیم قبروں کو منہدم کر کے اس اراضی کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے جس میں چند سیاسی شخصیات بھی ملوث تھے جس وقت ونپرتی کی مسلم آرگنازیشن نوجوانوں اور مساجد کے ذمہ اران کو اطلاع ملتے ہی قبرستان پر پہنچ کر جدوجہد کرتے ہویے اس قبرستان کی اراضی کو قابضین سے بچایا اور ونپرتی کے تمام ذمہ داران نے قبرستان کی اراضی کی حفاظت کے لئے حصار بندی کی تعمیر کی تھی ونپرتی ضلع مستقر کے تمام مساجد میں اعلانات پر کثیر تعداد میں نوجوانوں نے قبرستان پہنچ کر مرحومین کے لیے دعائیں مانگیں.اس موقع پر مسلم سنگم کے صدر محمد اسلم . امتیاز. مقصود. فیروز کے علاوہ دیگر موجود تھے۔