ونپرتی ۔ 26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی میونسپل انتخابات کے رائے شماری میں ونپرتی کے پانچ آزاد امیدواروں کو صرف ایک ووٹ حاصل ہوا ۔ ایسا لگتا ہے کہ امیدوار خود اپنا ووٹ ڈال لیا ہے۔ وارڈ نمبر 10 ‘ 17 ‘ 20 ‘ 26 ‘ اور 30 میں انتخابی میدان میں آزاد امیدواروں نے مقابلہ میں حصہ لیا ۔ تین آزاد امیدوار کو صرف 2 ووٹ حاصل ہوئے جس میں 3 ‘ 14 ‘ 26 وارڈ کے امیدوار شامل ہیں ۔ 10 ووٹوں کو حاصل کرنے والے 16 امیدوار ہیں ‘ جنہوں نے وارڈ نمبر 1 ‘ 8‘ 9‘ 10‘12 سے مقابلہ میں حصہ لیا ۔ بی جے پی پارٹی کے امیدواروں نے بعض وارڈوں میں 50 سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر پائے ۔ وارڈ نمبر 7 محمد عبدالکریم 30 ووٹ ‘ واڈر نمبر 6 میں پانڈو 25 ووٹ ‘ وارڈ نمبر 8 میں نرسمہا 18 ووٹ ‘ 18 وارڈ میں منشیا 35 ووٹ ‘ 21 وارڈ میں کما سوامی ‘ 13 ووٹ وارڈ نمبر 22 میں جگن موہن 57 ووٹ اور وارڈ 14 میں الویلا 61 حاصل کئے ۔