ونپرتی: کانگریس امیدوار میگھا ریڈی کا ادخال نامزدگی

   

ونپرتی /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ونپرتی کے کانگریس پارٹی امیدوار ٹی میگھا ریڈی نے آج ضلع کلکٹر دفتر پہونچکر پہلا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ جوائنٹ کلکٹر تروپتی ریڈی نے پرچہ حاصل کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ونپرتی میں بدعنوانی دھوکہ دہی ، لوٹ مار ، دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ۔ اس کے خاتمہ کیلئے وہ میدان میں آئے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ونپرتی اول سے امن کا گہوارہ ہے ۔ لیکن یہاں پر بدامنی پھلانے کیلئے کوشش ہو رہی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کانگریس پارٹی ہائی کمان سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، ملکارجن کھرگے ، چناریڈی کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے ان کو ٹکٹ دے کر مقابلہ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا ۔ اس موقع پر کچا ریڈی ، ستیش ، وینکٹیشن ، محمد عبدالرحیم کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔