ونپرتی کا کانسٹبل فوری اثر کے ساتھ معطل

   

Ferty9 Clinic

کے ٹی آر وزیر کی ہدایت پر ایس پی کی فوری کارروائی
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : وزیر بلدی نظم و نسق تلنگانہ کے ٹی آر کی ہدایت پر ضلع ونپرتی کے ایس پی اپوروا راؤ نے ایک شخص کی بے تحاشہ پٹائی کرنے والے اشوک کمار کو فوری اثر کے ساتھ معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ٹیوٹر پر اس واقعہ کی ویڈیو کو کے ٹی آر کے ساتھ ٹیاگ کیا گیا تھا جس پر وزیر نے پولیس کے اس رویہ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ کانسٹبل کے خلاف کارروائی کرنے کی وزیر داخلہ محمد محمود علی اور ڈی جی پی مہیندر ریڈی کو ہدایت دی ۔ ہدایت وصول ہونے کے اندرون 24 گھنٹوں میں متعلقہ پولیس کانسٹبل کو معطل کردیا گیا ہے ۔۔