بی آر ایس قائدین اور طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج
ونپرتی27/نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے مدنا پور کے جی وی بی بوائز گروکل میں ساتویں جماعت کے طالب علم کی پھانسی ڈالکر خودکشی کرنے کا واقعہ پیش آیا تفصیلات کے مطابق ضلع کے مدنا پور منڈل کے کنور موضع کا مقامی پروین 12 سالہ کپڑے سے سیلنگ فیان سے پھانسی ڈالکر خودکشی کرلی افراد خاندان نے بتایاکہ پروین کو آٹھ روز قبل ہاسٹل میں بھیجا گیا تھا یہ خبر ملنے پر افراد خاندان ،طلباء اور بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے انتظامیہ کے خلاف راستہ روکو احتجاج منظم کیا اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مدنا پور گروکل میں فوت طالب علم کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے اہل خانہ کو 20 لاکھ کے امداد فراہم کرے طلباء تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ریاست بھر کے گروکل پر خصوصی توجہ دینے اور گروکل طلباء کی خودکشی کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر کے جی وی بی طلباء تنظیم ، بی آر ایس قائدین چنا کیشو ریڈی، وامن گوڈ،، بالا منیما، خواجہ معین الدین کونسلر ، چاند پاشاہ و دیگر موجود تھے ۔