ونڈے سیریز کا 22 ڈسمبر کو فیصلہ کن مقابلہ

   

چینائی ۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز سے 8 وکٹ کی شکست جھیلنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے وشاکھا پٹنم ونڈے میں زبردست واپسی کرتے ہوئے 107 رنوں سے جیت درج کی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورمیں پانچ وکٹ پر387 رن بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 280 رنوں پرسمٹ گئی اورہندوستان نے سیریز کو1-1 سے برابرکرلیا۔ اب ونڈے سیریز کے فاتح کا فیصلہ کٹک میں ہوگا، میچ 22 دسمبرکو کھیلا جائے گا۔ ٹیم کی جیت میں روہت شرما، کے ایل راہول، کلدیپ یادو اورمحمد سمیع نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ روہت شرما نے 159 رنز بنائے، انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ روہت نے 102 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں محمد سمیع اورکلدیپ یادو نے فی کس 3 وکٹ اپنے نام کئے۔ کلدیپ یادو نے تو ہیٹ ٹرک لی اوروہ بین الاقوامی کرکٹ میں دو ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے۔ وشاکھا پٹنم ونڈے میں کیرون پولارڈ نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جسے کے ایل راہول اور روہت شرما نے غلط ثابت کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ اتوار کو بھونیشور میں ہوگا اور اس مقابلہ کیلئے دونوں ہی ٹیموں کی یہاں آمد ہوچکی ہے۔