ونڈے کو دواننگز میں تقسیم کیا جائے:سچن

   

ممبئی ۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ماسٹر بلاسٹر کرکٹر سچن تنڈولکر نے کہا ہے کہ کھیل کی مقبولیت برقرار رکھنے کیلئے جدت طرازی ضروری ہے۔ہمیں مختلف تجربات سے نہیں گھبراناچاہیے۔ انٹرویو میں عالمی ریکارڈ یافتہ سابق بیٹسمین سچن نے ایک مرتبہ پھر اپنا ونڈے کرکٹ کو چار اننگز پر محیط کرنے کا مشورہ دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ میچ 25 اوورس فی اننگز کی طرز پر کھیلا جائے، پہلی ٹیم اننگز مکمل کرنے کے بعد دوسری ٹیم کو موقع دے۔ پہلی ٹیم اپنی دوسری اننگز وہیں سے شروع کرے جہاں نے پہلی ختم کی تھی۔ اس طرح مجموعی اسکور حریف کو دیا جائے۔ اگر ٹیم اے اپنے ابتدائی 25 اوورز میں ہی آئوٹ ہوجاتی ہے تو دوسری ٹیم کے پاس ہدف حاصل کرنے کیلئے پورے پچاس اوورز ہونگے۔ اس طریقہ کار سے ڈے اینڈنائٹ میچز میں دونوں ٹیموں کو اوس کی صورتحال سے یکساں طور پر نمٹنا پڑیگا۔انہوں نے اس دوران اپنی تجویز کے دیگر فوائد بھی بتائے۔