ونگ کمانڈر ابھینندن کے والد کا بیحد جذباتی پیغام، بیٹے کے بارے میں کہی یہ بڑی بات

,

   

سابق ایئر مارشل اور ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کے والد نے اپنے بیٹے کیلئے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں  کے ذریعے یہ پیغام ملک  کے باشندوں تک پہنچایا ہے۔ کہا ہے  ان تمام لوگوں کا شکریہ۔۔۔ جو ابھینندن کو صحیح سلامت ہندستان لانے کی فکر اور دعائیں کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ خدا کا شکر گزار ہوں کہ وہ زندہ ہے۔ زخمی نہیں ہے، دماغی طور پر ٹھیک ہے۔ بہادری سے بات کر رہاہے۔ جیسا کہ ایک فوجی کرتا ہے۔
ابھینندن کے والد نے کہا ہے کہ جس بہادری کے ساتھ ان کا بیٹا ویڈیو میں باتیں کرتا ہوا نظر آرہا ہے اس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی دعائیں اس کے ساتھ ہیں ایسی دعا کرتا ہوں کہ وہ محفوظ واپس ہو۔ اسے اذیت نہ دی جائے، اس نازک گھڑی میں ساتھ دینے کیلئے آپ سبھی کا شکر گزار ہوں۔ ہمیں آپ کی حمایت سے طاقت ملی ہے۔

کریش ہوئے مگ کے ونگ کمانڈر ابھینندن بدھ کو کنٹرول لائن پار پکڑے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے ان سے بدسلوکی کی۔ اس کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے انہیں پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا۔ سوشل میڈیا میں شیئر کئے جارہے ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ابھینندن پاکستان کی کسٹڈی میں بھی بیحد مضبوطی سے بات کر رہے ہیں اور دماغی توازن بنائے ہوئے ہیں ۔