بیونس آئرس،12ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وینیزوئیلا کے وزیر خارجہ جارج ایریزا نے کہا کہ ونیزوئیلا انتظامیہ اقوام متحدہ کو ایک مکتوب کے ذریعہ کاراکس کے خلاف کولمبیا کی مبینہ جارحیت کے ثبوت بھیجے گا۔پچھلے ہفتے ،وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے کولمبیا کی سرحد کے نزدیک بڑی پیمانے پر فوجی مشقوں کا اعلان کیاتھا جو 10سے 28ستمبر تک جاری ہیں۔مادورو کے مطابق،وینزوئیلا فوجی مشقوں کے دوران کولمبیا کے متصل سرحد پر فضائی دفاعی نظام کو تعینات کرے گا۔صدر نے اس بات پر زور دیا کہ کاراکس کے خلاف بوگوٹا کی امکانی جارحیت کی دھمکی کے درمیان ان کا ملک کولمبیا سے متصل سرحد پر اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کررہا ہے۔
مسٹر ایریزا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا‘‘ہم اقوام متحدہ کو ناقابل تردید معلومات بھیجیں گے یہ کولمبیا کی طرف سے پیش کردہ مضحکہ خیز قیاس آرائیاں نہیں ہوں گی ۔ہم تصویریں ،ثبوت،تاریخیں ،نام ،رابطے اور تال میل،وینیزوئیلا کے خلاف کولمبیا کے دہشت گردانہ حملوں کے منصوبوں کے ثبوت پیش کریں گے ۔’’وینیزوئیلا میں ساسی بحران کے درمیان کاراکس اور بوگوٹا کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔جنوری میں اپوزیشن نے مادوروں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ اس کے لیڈر جوان گائیڈو کو عہد
