کراکس: ونیزویلا کے عہدیداروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین کے سینوفارم ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی ہے ۔وزارت صحت نے پیرکو یہ اطلاع دی ہے ۔ وزارت نے کہا ’’تعاون کیلئے چین کا شکریہ۔ ہم اپنے شہریوں کی صحت و بہبود کا خیال رکھ رہے ہیں‘‘۔اس سے قبل فروری میں ونیزویلا نے روس سے اسپوتنک وی ویکسین 1,00,000خوراکیں حاصل کی تھیں۔