ونیزویلا پر حملے کی کوشش ،دو امریکی شہری بھی شامل:مادورو

   

میکسیکو سٹی،5مئی(سیاست ڈاٹ کام)وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ حال میں ملک میں حملے کی کوشش میں حراست میں لئے گئے لوگوں میں وہ دو امریکہ شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سکیورٹی گارڈ بتایا ہے ۔مسٹر مادورو نے اپنے ٹویٹ میں کہا،‘‘حراست میں لئے گئے لوگوں میں سے ایک شخص نے پہلی گواہی میں بتایا کہ حملہ آوروں کے گروپ میں امریکہ کے دو شہری بھی ہیں،جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سکیورٹی گارڈ ہیں۔’’انہوں نے کہا کہ ان کے قتل کے ارادے سے حملے کو کی گئی تھی۔اس سے پہلے اتوار کو وینیزوئیلا کے اندرونی وزیر نیسٹر ریورول نے کہا تھا کہ لولمبیا کے دہشت گردوں نے شمالی صوبے لا گوارا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔فوج کی جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور دو دیگر کو پکڑ لیا گیا۔بعد کی رپورٹوں میں آٹھ دیگر لوگوں کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔