واشنگٹن ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ونیزویلا پر نئے مرحلہ کی متنازعہ تحدیدات منگل کے دن عائد کردیں جن کا مقصد بحران زدہ ملک کے کیوبا کے ساتھ تعلقات ہیں۔ کیوبا ونیزویلا میں نیوکلس مادورو کے اقتدار کی تائید کررہا ہے۔ مادوروں سے کیوبا کو فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ وہ کیوبا کی شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے حفاظتی انتظامات اور سراغ رسانی شعبے کے بطور کام کررہا ہے۔ امریکہ کے وزیرفینانس اسٹیون منوچن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جدید ترین امریکی تحدیدات میں اضافہ کا مقصد منوچن کے اس بیان کی اہمیت کم کرنا ہے جس کے بموجب اسرائیل اور امریکہ کی ونیزویلا پر تحدیدات کی وجہ مادورو حکومت کی تائید ہے۔
