اوٹاوا ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے آج ونیزویلا کیلئے بڑھتے بحران کے درمیان انسانی بنیادوں پر 53 ملین کینڈین ڈالر (40 ملین امریکی ڈالر) امداد دینے کا عہد کیا ہے۔ ٹروڈو نے لیما گروپ آف نیشنس کے اجتماع کو بتایا کہ آج کینیڈا آگے بڑھ کر 53 ملین ڈالر کا اعلان کررہا ہے جو ونیزویلا کے عوام کی شدید ضروریات کی تکمیل کیلئے بروئے کار لائے جائیں گے۔