l ا مریکہ کی امداد کے پس پشت سیاسی محرکات کارفرما l مادورو پر انتخابی دھاندلی کا الزام
میکسیکو سٹی، 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کو دی جانے والی امریکی انسانی امداد سامان کی پہلی کھیپ کولمبیا کی سرحد تک پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ترقی کے لئے امریکی ایجنسی یوایس آئی اے آئی کی جانب سے بھیجی گئی انسانی امداد سامان میں 50-50 ٹن ضروری سامان سے لدے ہوئے دو کنٹینرز کے علاوہ کم از کم چھ ٹرک بھی ہیں جو ککوٹا شہر کے امدادی مرکز پہنچ چکے ہیں۔اس ہفتے کے شروع میں ونیزویلا میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ ملک میں ضروری اشیا والی انسانی امداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے 14 فروری کو ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کریں گے ۔خود کو ونیزویلا کا عبوری صدر کا اعلان کرنے والے اپوزیشن لیڈر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر جوآن گوائیدو نے کولمبیا، برازیل اور ایک سائبرین جزائر میں امدادی مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ونیزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادرو نے ایک انٹرویو میں امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی انسانی امداد کو سیاست پر مبنی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کو وینزوئیلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔قبل ازیں امریکہ نے ونیزویلا کی فوج کے ان سینئر افسران پر پابندیوں کو ختم کرنے کی پیشکش کی ہے جو قومی اسمبلی کے اسپیکر جوآن گوائیدو کے تئیں اپنی وفاداری رکھتے ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بدھ کوایک ٹویٹ کرکے یہ بات کہی ہے ۔مسٹر بولٹن نے ٹویٹ کیا، ‘‘امریکہ ونیزویلا کی فوج کے ہر اس سینئر فوجی افسر پر لگی پابندیوں کو ہٹانے پر غور کرے گا جو جمہوریت کے لئے کھڑے ہیں اور اسپیکر جوآن گوائیدو کی آئینی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں ۔ اگر نہیں، تو پھر بین الاقوامی امداد مکمل طور پر روک دی جائے گی ’’۔غور طلب ہے کہ ونیزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف ہو نئے والے ملک گیر احتجاج کے پیش نظر امریکہ نے کہا ہے کہ وہ فوجی متبادل پر غور کر رہا ہے ۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیدو نے 23جنوری کو ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا’’۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسٹر جوآن گوائیدو کو ونیزویلا کے عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے ۔امریکہ کے علاوہ اب تک کینیڈا، ارجنٹائن، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، پناما، پیراگوئے اور پیرو نے حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیدو کو ونیزویلا کے عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔