ونیزویلا کے لاکھوں تارکین وطن کو امریکہ میں رہنے کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی حکومت نے ونیزویلا کے لاکھوں تارکین وطن کو عارضی تحفظ کا قانونی درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر آلیخاندرو مایورکاس نے کہا ہے کہ جنوبی امریکی ملک وینزویلا اپنے شہریوں کی حفاظت کے موقف میں نہیں ہے۔ واشنگٹن حکومت کے اندازوں کے مطابق امریکہ میں رہائش کی قانونی اجازت کی درخواستیں دینے والے ایسے تارکین وطن کی ممکنہ تعداد تین لاکھ بیس ہزار کے قریب ہوسکتی ہے۔ اس عارضی تحفظ کے ساتھ ونیزویلا کے ان باشندوں کو امریکہ میں ورک پرمٹ بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔ ایسے رہائشی اجازت نامے ابتدائی طور پر 18 ماہ کے لیے ہوں گے۔