ونیش بلالی سے پہلوانوں کو تیار کرنے کی خواہاں

   

بالی (ہریانہ): پیرس اولمپکس سے اپنی آمد پر ملنے والے شاندار استقبال سے متاثر ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہوگی اگر وہ اپنے گاؤں بلالی کی خواتین پہلوانوں کو تربیت دے کر ان سے زیادہ کامیاب بنا سکیں۔ دہلی سے بلالی جاتے ہوئے ونیش کو ان کے حامیوں اور کھپ پنچایتوں نے کئی گاؤں میں خوش آمدید کہا، 135 کلومیٹر طویل سفر میں تقریباً 13 گھنٹے لگے۔ یہ اس وقت ہوا جب سینکڑوں حامی دہلی ایرپورٹ کے باہر ونیش کا پرجوش استقبال کرنے کے لئے جمع ہوئے جو اولمپکس میں 50 کلوگرام کے فائنل میں پہنچنے کے بعد زیادہ وزن کی وجہ سے انہیں گولڈ میڈل مقابلے میں شرکت کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔