ونیش کا ریکارڈ کامیابی

   

پیرس: ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے چار بارکی عالمی چمپئن اور گولڈ میڈل جیتنے والی جاپان کی یوئی سوساکی کو پوائنٹس کے ساتھ شکست دے کر منگل کو یہاں اولمپک کھیلوں میں 50 کلوگرام زمرے کے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ یہ اپنے بین الاقوامی کیریئر میں سوساکی کی پہلی شکست تھی جو ونیش کی کامیابی کو اور بھی قابل ذکر بناتی ہے ۔ سابق یورپی چمپیئن اور2018 کی عالمی چمپئن شپ کی برونز میڈل جیتنے والی یوکرین کی اوکسانا لیواچ ونیش کی اگلی حریف ہوں گی۔